،ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا تحصیل ہیڈکوارٹر سمبڑیال کا تفصیلی دورہ،وزیر آباد روڈ کی تعمیر اور ائیر پورٹ روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال کا جائزہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین اسسٹنٹ کمشنر، مرکز مال، اراضی ریکارڈ سنٹر اور میونسپل کمیٹی کے دفاتر کا دورے کے دورہ عملہ کی حاضری چیک کی اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز نے محکمانہ کارکردگی کی بابت بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے دورہ کے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی اور ایمرجینسی کے علاؤہ ہسپتال فارمیسی، لیبارٹری اور وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ الفت شہزاد کے ہمراہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ روڈ پر 8 کلومیٹر طویل روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کیلئے از سرِ نو تار ڈالنے کے عمل جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے وزیر آباد روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا جائزہ لیا اور ٹریفک کے مقامی حکام اور آر ٹی اے کو ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے انوار کلب آڈیٹوریم میں بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات کئے جانے والے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور آنے والے سائلین کی مکمل رہنمائی کریں اور مقررہ ٹائم کے اندر درخواست کا ازالہ یقینی بنائیں۔
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
ایف آئی اے اہلکاروں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اقدام قتل اور تیزاب گردی میں ملوث ملزم گرفتار گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی، پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم عمر فاروق کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج تھا جس میں ملزم کے خلاف اقدام قتل اور تیزاب گردی کا الزام تھا اور ملزم فلائٹ نمبر EK8619 سے متحدہ عرب امارات فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا جہاں تفتیش جاری رہی۔
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
خواجہ آصف کا ٹویٹ
عمران یہ کرپشن انڈیکس جو دوبارہ 117 سے 140 کے زوال کی طرف لے کر گیا اس کی بڑی وجہ اسکی ذاتی کرپشن کی وارداتیں تھیں،مثلاً القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ،فارن فنڈنگ، شوکت خانم ٹرسٹ، بلین ٹری سونامی وغیرہ
جب ملک کا وزیر اعظم ڈکیت ہو تو کرپشن انڈیکس کا میٹر ڈبل تیز چلتا ہے۔۔
مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے پا گیا، ذرائع کے مطابق آئی پی پی کو قومی کی سات اور صوبائی اسمبلی کی گیارہ سیٹیں دیئے جانے کا امکان ہے، اس نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا، دوسری جانب آئی پی پی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر اور رانا نذیر ایڈجسٹ نہیں ہوں گے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیکئے آئی پی پی رہنماؤں کے حلقوں کی فہرست ن لیگ کے حوالے کردی گئی جس میں علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جہانگیر ترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان جبکہ نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو راولپنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
گرفتار مجرم اشتہاری راہنما تحریک انصاف عمر ڈار کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 674/22 درج ہے جبکہ تھانہ نیکاپورہ اور رنگ پورہ میں بھی پانچ سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے جن میں وہ اشتہاری ملزم 8 ماہ سے روپوش تھا، تھانہ ٹانڈہ ضلع گجرات پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے سیالکوٹ پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا ہے، ڈی ایس پی سٹی طارق ڈھڈی کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آئندہ حسب ضابطہ پیش عدالت کیا جائے گا۔
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 46 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے، ریحانہ ڈار کے مطابق آج میرے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں اور حلقہ NA-71 اور PP-46 میں اب 8 فروری کو سیاست کے میدان میں مقابلہ ہو گا اور عوام حق اور باطل کا فیصلہ کرے گی۔
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
تھانہ نیکاپورہ کے چند قدم کے فاصلہ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار کو دن دیہاڑے لوٹ لیا اور واردات کے دوران خریداری کیلئے آئی خاتون و مرد ڈر کے بھاگ گئے، عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے آکر موٹر سائیکل سوار کو روک کر اس سے خاتون اور شہریوں کی موجودگی میں لوٹ لیا اور موقعہ سے فرار ہوگئے، واقعہ کے وقت خریداری کیلئے آئی خاتون اور شہری موقعہ سے فرار ہوگئے اور موٹر سائیکلوں پر سوار شہری اور پیدل چلنے والے واردات روکنے کی بجائے قریب سے چلے گئے، پولیس مصروف تفتیش رہی۔
پسرور، بڈیانہ سمیت 28 بنیادی مراکز صحت میں ادویات ختم ہوجانے کی وجہ سے غریب مریضوں کیلئے فری میڈیسن خواب بن گیا اور وہ زلیل و خوار ہوگئے، مریضوں یامین احمد، مدثر نواز، عمر پرویز اور نوید وقار سمیت دیگر مریضوں کے علاج معالجہ میں فری میڈیسن نہ ملنے کی وجہ سے ان کے ورثاء کو سخت پریشانی رہی اور مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں رہا، ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے انوار کلب کا دورہ کرکے زیرتعمیر بزنس فسکیٹیشن سینٹر سیالکوٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، بی ایف سی کے اس منصوبہ کا افتتاح وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی 11 جنوری کو سیالکوٹ آکر کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ سمیت پنجاب بھر میں 10 جنوری بروز بدھ تمام سرکاری و نجی سکول کھل رہے ہیں، سکول کے آغاز کے اوقات صبح 9:30 پر ہیں، بچے کوئی بھی گرم کپڑا، سوئیٹر، جرسی، جاگرز،ٹوپی وغیرہ پہن کر آ سکتے ہیں، یونیفارم کی کوئی پابندی نہیں، کوئی بھی گرم لباس پہنیں، چھٹی کے اوقات پرانے ہی ہوں گے، 22 جنوری تک یہی اوقات رہیں گے۔
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
تحریک انصاف کے راہنما اشتہاری عمر ڈار کو سیالکوٹ میں مجسٹریٹ درجہ اول سیکشن (30) عثمان سرور کی عدالت میں پیش کردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، اشتہاری عمر ڈار کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 674/22 درج ہے جبکہ تھانہ نیکاپورہ اور رنگ پورہ میں بھی پانچ سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے جن میں وہ اشتہاری ملزم 8 ماہ سے روپوش تھا، تھانہ ٹانڈہ ضلع گجرات پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے سیالکوٹ پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا ہے، ڈی ایس پی سٹی طارق ڈھڈی کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئیں گے
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر اہتمام 34 سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیالکوٹ۔9جنوری :نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر اہتمام 34 سینئر مینجمنٹ کورس (ان لینڈ سٹڈی ٹور) کے افسران کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک، سینئر نائب صدر وہاب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے سرکاری افسران کی صلاحیتوں اور انکے کام کی استعداد کو بڑھانے کے لیے غیر متزلزل عزم پر معزز شرکاء نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ اس گروپ سے تعلق رکھنے والے ہمارے قابل افسران حکومتی مشینری کے ذریعے موثر کام کے لیے اپنے آپ کو پوری طرح وقف کر دیں گے، ان کا غیر متزلزل عزم بلاشبہ اپنے اپنے کرداروں میں بہتر نتائج دے گا، خواہ وہ وفاقی، صوبائی یا ضلعی سطح پر ہوں کیونکہ سب کا مقصد ملک کی ترقی اور شہریوں کی بھلائی ہے۔ ضروری تربیت حاصل کرکے اور لیڈروں اور منیجرز کے طور پر اپنے علم اور صلاحیتوں کو مؤثر طریقے سے استعمال کرکے آپ ہمارے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی سی آئی حکومتی حکام کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے ہمیشہ خود کو حکومت کی ایک ٹیم سمجھا ہے تاکہ معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ٹیلنٹ سے بھرا شہر ہے جو صنعتکاروں کے ایک طبقے کی نمائندگی کرتا ہے، جنہوں نے برآمدات کی طرف اپنی جبلت اور بہترین نتائج حاصل کرنے کی خواہش کے ذریعے سیالکوٹ کو پاکستان کا واحد برآمدی شہر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں قائم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے سالانہ 2.5 بلین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ کما رہے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سیالکوٹ ضلع سب سے زیادہ محنت کش شہر ہے اور ملک میں اس کی فی کس آمدنی بھی بہت بہتر ہے۔ صدر ایس سی سی آئی نے کہا کہ سیالکوٹ میں فٹ بال، فیلڈ ہاکی اسٹکس، کرکٹ گیئر اور باکسنگ گلوز کا استعمال اولمپکس اور ورلڈ کپ سمیت بین الاقوامی کھیلوں میں ہوتا ہے،اس شہر نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے آفیشل میچ بال کی تیاری میں مشہور ترین کا درجہ حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر کی آفیشل میچ بال "الریحلا " کو فخر کے ساتھ یہاں سیالکوٹ میں تیار کیا گیا تھا، اس کے علاوہ گزشتہ ورلڈ کپ کے فٹ بال بھی اسی شہر سے تیار کیے گئے تھے۔ ۔ چیف انسٹرکٹر طارق بختیار نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ اس دورے کا مقصدکاروباری برادری کے ساتھ بات چیت کرنا ہے کیونکہ اس ٹریننگ کے بعد ان میں سے زیادہ تر پالیسی سازی کی نشستوں پر فائز ہوں گے اور وہ پالیسی سازی کے عمل میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں ایکسپوژر دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ کاروباری برادری کے مسائل کی نشاندہی کریں اور پھر پالیسی سازی کے دوران ان کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر سیالکوٹ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور ملکی برآمدات میں جس طرح اپنا کردار ادا کر رہا ہے وہ بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ کے بڑے منصوبوں کے قیام پر سیالکوٹ کے برآمد کنند گان کے جذبے کو بھی سراہا۔