Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ حاجی پورہ ایس ایچ او ڈاکٹر عادل مصطفی باجوہ ہمراہ پولیس ٹیم کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

 سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


کشمیر روڈ پر مکہ کار شو روم میں آلٹو کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی آلٹو کار، کرولا، ہنڈا سوک اور سینٹرو جل گئے، ریسکیو 1122 عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا کے باقی شوروم کو بچا لیا، شو روم مالک حاجی نواز کے مطابق آگ لگنے کہ باعث، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی آلٹو کار، کرولا، ہنڈا سوک اور سینٹرو کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان اور بلڈنگ کو بچا لیا گیا۔

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ میاں امجد گروپ کے سرپرست محمد رزاق گورائیہ کے بیٹے ثقلین گورائیہ کے ولیمہ کی تقریب بیلہ پیلس میرج ہال لوڑھکی ڈسکہ میں خیبر و عافیت سے سرانجام پائی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے سرپرست محمد رزاق گورائیہ کے بیٹے ثقلین گورائیہ  کے رشتہ ازدواج کے سفر کا آغاز ہو چکا ھے گزشتہ روز ان کے ولیمہ کی عظیم و شان تقریب بیلہ پیلس  میرج ہال لوڑھکی ڈسکہ میں سر انجام پائی جس میں پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر میاں امجد علی ،ضلعی عہدیداران جن میں چیف آرگنائزر طاہر محمود ،،سنئیر نائب صدر یوسف سہوترا،نائب صدر محمود ایاز،نائب صدر ڈاکٹر رفیق ،نائب صدر زاہد نور ساہی ،نائب صدر میاں خالد شریف ،جنرل سیکرٹری ظفر اقبال چیمہ ،سرپرست ،نائب صدر محمد نواز ہنجرا ،چیرمین محمد عارف گل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد یوسف ،تحصیل سیالکوٹ کے صدر لیاقت علی گجر ،پریس سیکرٹری سعید احمد،محمد افضل ،تحصیل ڈسکہ کے صدر زاہد مجید، مستنصر گھمن ،تحصیل سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری ملک عثمان ارشد،چوہدری محمد صدیق گجر  کے علاؤہ اساتذہ،سیاسی و سماجی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


تھانہ حاجی پورہ ایس ایچ او ڈاکٹر عادل مصطفی باجوہ ہمراہ پولیس ٹیم کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا 

ملزم حماد جاوید ولد محمد جاوید اور محمد سلیمان ولد محمد پرویز قوم کھوکھر سکنہ بجلی محلہ سے 200 پتنگیں پانچ ڈوریں 100 ہوائی شرلیاں 50 ڈبے پٹاخے برآمد کرتے ہوئے مقدمے کا اندراج کرلیا اور انہیں پابند سلاسل کردیا گیا ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ ڈاکٹر عادل مصطفی باجوہ کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری و ساری رہینگی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ایسے افراد نہ صرف قانون کے دشمن بلکہ معاشرے کے سب سے بڑے ناسور ہیں جن کی کسی صورت معافی نہیں ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جب تک تھانہ حاجی پورہ تعینات ہیں بطور ایس ایچ او اپنی زمہ داریاں بخوبی سر انجام دیتے رہیں گے اور امن عامہ کی صورتحال کو بہتر سے بہترین بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے مزید برآں سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ہر خاص و عام میرے لیئے سب برابر ہیں ڈاکٹر عادل مصطفی باجوہ بلاشبہ قابلِ تعریف بہترین کارکردگی اور شخصیت کے مالک ہیں ڈاکٹر عادل مصطفی باجوہ بطور ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اس سے پہلے بھی کئی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرچکے ہیں۔




urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 تھانہ رنگپورہ پولیس نے دو شراب فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 127 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں، ایس ایچ او محمد شہباز نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موت کے سوداگر شراب فروشوں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائی کے دوران ملزم امجد مسیح اور ملزم بابر کے قبضہ سے 127 بوتلیں شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے اور مزید تفتیش کا عمل جاری رکھا، ڈی ایس پی سٹی طارق ڈھڈی کے مطابق ڈی پی او حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ رنگ پورہ نے دو شراب فروش گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا۔

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


تھانہ پھلورہ کے گاؤں ککھانوالی میں ڈکیٹی کی بڑی واردات میں دو ڈاکوؤں نے توڑ پھوڑ کرکے نقدی، موبائل فون اور سامان لوٹ لیا، رات دو مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر ڈاکٹر ناصر احمد بھٹی کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر ناصر احمد سے 75 ہزار روپے، ایک موبائل فون دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور ڈاکٹر ناصر احمد پر شدید تشدد بھی کیا اور فرار ہوگئے، تھانہ پھلورہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی لیکن ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر و قومی اسمبلی کے امیدوار خواجہ آصف نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کینٹ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پاکستان و قوم کیلئے دعا کی، مسلم لیگ (ن) کی نصرت سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔




urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 تحریک پاکستان میں شہر اقبال سیالکوٹ کے کردار کو اجاگر کرنے اور قائد اعظم کے دورہ سیالکوٹ کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے اگلے سال 29, 28 اور 30  اپریل کو تین روزہ تقریبات کا انقعاد کرکے اہم کردار ادا کرنے والے تحریک پاکستان کےرہنماؤں اور کارکنوں کے خاندانوں کے افراد کو مدعو کیا جائے گا  اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی انٹرنیشنل کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، اس امر کا اعلان سیالکوٹ کلچرل سینٹر میں یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یوم ولادت کے موقع پر سیالکوٹ ٹوازم اینڈ کلچرل فورم کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین فورم عبدالشکور مرزا نے کی، اجلاس میں چیئرمین سیالکوٹ کلچرل سینٹر خالد لطیف، کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدلجلیل چاچا کرکٹ، کوآرڈینیٹر شہر اقبال فورم اور  انچارج رحمان فاؤنڈیشن فری ڈائلسسز سینٹر سیالکوٹ محمد یونس چوہدری نے بھی شرکت کی، اجلاس میں بائی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کی  تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اجلاس میں چیئرمین عبداکشکور مرزا نے بتایا کہ سیالکوٹ کے عظیم سپوت دنیا کے ممتاز فلسفی اور شاعر حضرت علامہ محمد اقبال ؒ نے جہاں تصور پاکستان پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک  نئی سمت فراہم کی وہاں اس شہر نے تحریک پاکستان میں تاریخی کردار ادا کرکے پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا، اس کی تفصیل بڑی دلچسپ اور حوصلہ افزا ہے، اس وقت جبکہ پنجاب میں یونینسٹ پارٹی کے وزیر اعلیٰ ملک حضر حیات خان  پنجاب کو پاکستان میں شامل نہ کرنے پر بضد تھے اور ان کے حضرت قائد اعظم کے ساتھ 27 اپریل کو مذاکرات ناکام ہو گئے اور انتہائی مایوسی کی صورت حال پیدا ہوگئی تھی 28 اپریل  1944 کو صوبائی مسلم لیگ کے اجلاس میں آمد کے موقع پر قائداعظم اور ان کے رفقاء کا سیالکوٹ میں تاریخ ساز استقبال، اجلاس کے فیصلوں اور پھر اس کے فوری اثرات نے صورت حال یکسر تبدیل کرکے تحریک پاکستان میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا کردیا تھا، صوبائی مسلم لیگ کے سیالکوٹ کے اس اجلاس کے بعد اس نوعیت کے مسلم لیگ کے پھر کسی اجلاس کی ضرورت ہی نہ رہی اور ساڑھے تین سال بعد ہی پاکستان معرض وجود میں آگیا، تحریک پاکستان  میں سیالکوٹ اسی کردار کو اجاگر کرنے کی باقاعدہ ایک مہم چلائی جائے گی، گورنمنٹ مرے کالج کے مولوی میر حسن ہال،  تالاب شیخ  مولابخش اور خیابان اقبال سمیت جہاں بھی حضرت قائداعظم تشریف فرما ہوئے انہیں قومی ورثہ قرار دلانے کی کوشش کی جائے گی، ان مقامات پر تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور وطن عزیز اور سمندر پار مقیم  نمایاں کردار ادا کرنے والے سیالکوٹیوں کی ایک انٹرنیشنل کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی تاکہ تحریک پاکستان اور تکمیل پاکستان میں شہر اقبال کے کردار سے نئی نسل کو آگاہ کیا جا سکے، ان تقریبات کے انعقاد میں سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، سیالکوٹ ڈرائی پورٹ  ٹرسٹ  سمیت تمام ٹریڈ باڈیز اور سول سوسائٹی تنظیموں، حکومتی اداروں اور تعلیمی اداروں سے سے بھرپور تعاون حاصل کیا جائے گا،اجلاس میں تحریک پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ممتاز محقق اور دانشور ڈاکٹر محمد ارشد طہرانی مرزا کی کاوشوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی کتاب قائد اعظم کا دورہ سیالکوٹ کی باقاعدہ  رونمائی کی تقریب بھی منعقد کا فیصلہ کیا گیا۔

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 تھانہ بیگو والہ پولیس نے کرسمس کی آمد سے قبل بڑے پیمانے پر زہریلی شراب کشید اور سپلائی کرنے والے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کچی شراب کے ڈرم، گیلین اور شراب کی بوتلیں، چالو بھٹیاں اور شراب کشیدہ سامان برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ بیگو والا کے ایس ایچ او محمد فیاض نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دوران کاروائی اڑھائی سو لیٹر شراب برامد کر لی اور کچی شراب کے ڈرم، گیلین اور شراب کی بوتلیں، چالو بھٹیاں معہ شراب کشیدہ سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق مصنف سے 100 لیٹر شراب دیسی اور فاروق علی سے 150 لیٹر دیسی شراب برامد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوا دیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات کے چالان مکمل کرکے سماعت کیلئے عدالت میں جمع کروائے جائیں گے اور ملزمان کو قید وجرمانوں کی سزائیں ملیں گی۔


urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 سیالکوٹ پولیس نے انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم  بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک جاپان سے  گرفتار کرلیا، ملزم اشتہاری شاہد جاوید قتل، اقدام قتل اور فراڈ کے آٹھ مقدمات میں تھانہ ستراہ اور سٹی ڈسکہ پولیس کو مطلوب تھا اور بیرون ملک جاپان فرار ہوچکا تھا اور سیالکوٹ پولیس نے ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے ملزم کو بیرون ملک جاپان سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا، ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائے گی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 کرسمس پر سجاوٹ کیلئے مسیحیوں کی سیالکوٹ، سمبڑیال، پسرور اور ڈسکہ کے شہری و دیہی علاقوں میں تقریبات کے دوران کیک کاٹے گئے اور شرکاء کی دعوت کی گئی، داؤد مسیح اور دوسرے مسیحیوں نے رشتہ داروں اور مسیحیوں کے اعزاز میں تقریبات کر دوران خوشی میں کیک کاٹے اور سب نے دعائیں کیں، چوک علامہ اقبال، کشمیری محلہ، حاجی پورہ، ماڈل ٹاؤن، نیا میانہ پورہ، شہاب پورہ، مظفر پور، عدالت گڑھا، اگوکی، کوٹلی لوہاراں، ہیڈ مرالہ، سمبڑیال، بیگووالہ، بمبانوالہ، ڈسکہ، ستراہ، موترہ، قلعہ قالروالہ، پسرور، بڈیانہ اور دوسرے علاقوں میں مسیحیوں نے کرسمس ڈے منایا، شرکاء نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسیحیوں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ماڈل تھانہ کینٹ کے قریب ڈاکوؤں نے نجی سی کے ٹریڈز پر واردات میں 80 ہزار روپے لوٹ لئے، رات 11 بجے ماڈل کینٹ پولیس اسٹیشن کے نزدیک سی کے ٹریڈز سیالکوٹ کینٹ میں ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم دو ڈاکوؤں نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر 80 ہزار روپے لوٹ لئے، ایک گاہک سے بھی ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین لینے کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس مصروف کاروائی رہی اور دوکان میں لگے کیمروں کی فوٹیج قبضہ میں لے کر کاروائی جاری رکھی، ڈی ایس پی سٹی طارق ڈھڈی کے مطابق جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے چھینی جانے والی نقدی برآمد کرلی جائے گی۔

تحصیل پسرور کے تھانہ قلعہ کالروالا سے اغواء ہونے والا دو سالہ سدیس گوجرانوالہ سے بحفاظت بازیاب کرواکے پولیس نے اغواء کار گرفتار کرلیا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ضلع بھر میں شہریوں نے تقریبات کے دوران کیک کاٹے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں، کینٹ ایریا اور شہر اقبال کے علاقوں میں شہریوں نے سپیشل تقریبات کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور فاطمہ جناح کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد دی، سماجی کارکن محمد وقار حسین نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات مثالی ہیں، ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کے شہری و دیہی علاقوں میں قائد اعظم ڈے کی تقریبات میں کیک کاٹے گئے۔


urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے سول سوسائٹی اور ریاست جو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، غربت اور بیروزگاری سمیت بیشتر مسائل کی اصل وجہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت و ہیومین ٹریفکنگ سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر طیب ورک، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نیئر عباس، سماجی کارکن عبدالشکور مرزا، اشفاق نذر گھمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر علی رضا سمیت سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، لٹریسی، ایجوکیشن، پولیس اور ایف آئی اے کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی فنانس مظفر مختار نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی واجبات کی ریکوری کیلئے  پلان بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ خشت کی نگرانی کی جائے گی اور اگر کسی بھٹہ پر بچے کام کرتے پائے گے تو بھٹہ مالک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، وزیر آباد روڈ اور شہر کی سٹی پیکج میں شامل سڑکوں کی تعمیر نو کے منصوبوں کو 31جنوری سے قبل مکمل کیا جائے اور اسی طرح پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز انوسٹمنٹ امپروومنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ اربن ایریا میں چار اہم شاہرات پر سیور لائن ڈالی جارہی ہیں ، اربن ایریا میں ڈویلپمنٹ ورک کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، اسلام آباد کے زیر اہتمام 34ویں سینیئر مینجمنٹ کورس ان لینڈ سٹڈی ٹور کے 14رکنی وفد کو ڈی سی آفس سیالکوٹ کے دورہ کے دوران بریفینگ دیتے ہوئے بتائی۔ ڈی ایس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ محمد مسعود احمد، کوآرڈینیٹر ون نعیم حسن، کوآرڈینیٹر ٹو شہاب حمید، صائمہ احد، جمیل احمد جمیل، سید علی عمران، محمد خالد، محمد افنان عالم، نعیم اقبال چیمہ، اقبال احمد، محمد اقبال خان، محمد جواد، قدرت اللہ خان، حسن راشد اوروقار احمد وفد میں شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تحفظ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیالکوٹ ٹینری زون میں ٹینریوں کی منتقلی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور اب تک 170ٹینریوں کی ٹینری زون میں تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اینٹوں  کےبھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 4دہائیوں قبل تعمیر ہونے والے 400بستروں پر مشتمل گورنمنٹ  علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ  ہسپتال کو ری ویمپ کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد میں شامل افسران کے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اور لاء اینڈ آرڈر بارے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ سیالکوٹ شہر 45لاکھ نفوس پر مشتمل تیزی سے ترقی کرتا ہوا شہر ہے اس کا ماسٹر پلان تکمیل کے مراحل میں ہے۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 گیپکو نے بڈیانہ میں بجلی کے بلوں کے لاکھوں روپے لے کر گیپکو اہلکار فرار ہوگیا جسے معطل کر دیا گیا، گیپکو اہلکار نے شہریوں سے بجلی کے بلوں کے لاکھوں روپے وصول کئے تھے جنہیں سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بجائے گیپکو اہلکار فرار ہوگیا جسے شہریوں کی شکایات اور احتجاج کے بعد گیپکو افسران نے زمہ دار گیپکو اہلکار کو معطل کردیا، گیپکو افسران کی معطل شدہ گیپکو اہلکار کے خلاف تحقیقات جاری رہیں۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


نجی شعبہ میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اچانک سے بجلی کی فراہمی معطل  ہو گئی جس کی وجہ سے ائیرپورٹ بجلی نہ ہونے سے اندھیرے میں ڈوب کیا، مسافر محمد انور کے مطابق وہ بیرون ملک جانے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آیا لیکن یہاں بجلی بند ہونے سے کئی گھنٹے زلیل ہوئے، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آئے مسافروں اور ان کے رشتہ داروں کو پریشانی کا سامنا رہا، ائیرپورٹ انتظامیہ نے بجلی بند ہونے بارے اصلاح جاری رکھنے کا عزم کیا۔

پاکستان کے دستور کے تحت بااختیاربلدیاتی نظام صوبہ کے عوام کا آئینی حق ہے“ ، بلدیاتی اداروں کو منتخب عوامی نمائندوں کے سپرد کیا جائے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.