Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ مراد پور پولیس کی کاروائی۔ پولیس نے قحبہ خانے سے خواتین سمیت 12 افراد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر گرفتار کر لیا مقدمہ درج کر لیا گیا

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

سیالکوٹ مراد پور پولیس کی کاروائی۔ پولیس نے قحبہ خانے سے خواتین سمیت 12 افراد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر گرفتار کر لیا مقدمہ درج کر لیا گیا

تھانہ مراد پور پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی زیرنگرانی گوہد پور کے ایک مکان میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو مکان میں موجود نرگس حنا نامی خاتون کے گھر کی تلاشی لینے پر مختلف کمروں سے مرد و خواتین کا قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا جن کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نرگس حنا رہائشی مکان میں قحبہ خانہ چلاتی ہے گرفتار افراد میں ماریہ بی بی۔ سمرین بی بی ۔سعدیہ۔۔احسان۔عثمان۔زین۔وحید۔کاشف۔غلام عباس۔علی حمزہ اور اشرف شامل ہیں جس پر مراد پور پولیس نے نرگس بی بی پر  قحبہ خانہ چلانے جبکہ دیگر پر قابل اعتراض حالت میں غیر اخلاقی کام میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 سے امیدوار خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ اور حلقہ پی پی 46 سے امیدوار چوہدری اظہر علی دیال ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر تاجروں اور شہریوں سے ملاقات کرکے ان سے 8 فروری کے انتخابات میں ووٹ کی درخواست کی، خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماضی میں ووٹ لے کر عوام سے دھوکہ کرنے والوں کا قوم 8 فروری کے انتخابات میں اپنے ووٹ سے احتساب کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ مفاد پرستوں نے ہمیشہ عوام اور ایٹمی اسلامی ملک پاکستان سے دھوکہ کیا ہے لیکن اب قوم باشعور ہوچکی ہے، تاجروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان اور قوم کی دن رات خدمت کرے گی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 پسرور شہر میں سٹی پسرور پولیس نے سی ای او بلدیہ کے ہمراہ چھاپے مار کر بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور سی ای او بلدیہ پسرور کے ساتھ مل کر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی بھرپور آپریشن کیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور صدیق سالک کے مطابق اب تک درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے،انہوں نے کہا کہ ہمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی ایس پی سرکل تحصیل پسرور کی جانب سے بڑی واضح ہدایات ہیں اور ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔





سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 سیالکوٹ کے گاؤں سلہرکی میں گرلز اور بوائز سکولوں کی طالبات و طالب علموں میں گرم کپڑے تقسیم کردئیے، امیدوار وائس چیئرمین یوسی مسیال مرزا محمد عالم کے صاحبزادے مرزا عادل نے ہرسال کی طرح امسال بھی سکولوں کی طالبات اور طالب علموں میں گرم کپڑے تقسیم کئے، مرزا آصف، محمد صدیق، وقار سلہری، محمد شاہد اور رانا مدثر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسیال میں مستحق بچیوں میں سردیوں کے گرم کپڑے تقسیم کئے۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ضلع کے پسماندہ علاقہ بجوات کو جانے والی روڈز کئی سالوں سے تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جس سے ہزاروں مکینوں کو پریشانی کا سامنا رہا، سماجی کارکن محمد بشیر زاہد کے مطابق عام انتخابات میں امیدواروں نے ہمیشہ ووٹروں سے نئی روڈز بنوانے کے وعدے کئے لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد ممبران اسمبلی غائب ہو جاتے رہے اس وجہ سے روڈز ٹوٹ چکے ہیں، بجوات، پھوکلیان سمیت دوسرے علاقوں کی ٹوٹی روڈز میں گڑھے پڑ چکے ہیں اور ان پر پانی کھڑا رہتا ہے جس سے خواتین اور شہریوں کا گزرنا مشکل ہوچکا ہے، بجوات کے علاقوں کے مکینوں نے حکومت سے ٹوٹ جانے والی روڈز فوری تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 کینٹ کے علاقوں میں عملہ صفائی نے گھنٹہ گھر چوک، عزیز شہید روڈ، خواجہ صفدر روڈ، قائد اعظم روڈ، بریگیڈئیر کالونی، عسکری کالونی اور صابر کمال روڈز و دیگر علاقوں میں کچرے اور گندگی کے خلاف صفائی کرکے انہیں قبضہ میں لیا، سماجی کارکن محمد حمید وارث کے مطابق روڈز کے ساتھ درختوں اور گھاس پر کچرا اور لفافے تھے جس سے شہری تنگ تھے، کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ انتظامیہ سے شہریوں نے ناقص صفائی کے انتظامات پر شکایات کیں، عملہ صفائی نے کینٹ کے علاقوں میں سپیشل صفائی کی جس کی کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران نے مانیٹرنگ کی۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران اپنے اپنے حلقوں میں پریذائیڈنگ اور پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں جلد از جلد لگا کر ڈیوٹی روسٹر جاری کریں، پولنگ میٹریل کی تقسیم کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن پاکستان کی ذمہ داری ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے پاک فوج اور رینجرز کے جوان پولیس کی معاونت کیلئے ڈیوٹی انجام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابات ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور سلسلہ میں کسی سے رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔







ہیڈمرالہ کے علاقہ میں 70 سالہ بوڑھیا نے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

 سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 وزیر آباد روڈ پر بھاگووال اڈا پر لینڈ کروزر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے، پولیس اہلکار کا بیٹا 35 سالہ مجیب اللہ، اکتالیس سالہ طاہر عمران اور 23 سالہ داؤد جاوید موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ وزیرآباد روڈ پر لینڈ کروزر سمینٹ سے لدھے ٹرالر ٹرک سے ٹکراتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے سے اس پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی پولیس اہلکار کا بیٹا 35 سالہ مجیب اللہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا، دوسرے دونوں شدید زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ریسکیو عملہ نے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی، پولیس مصروف کاروائی رہی اور فرار ہونے والے لینڈ کروزر کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رہے۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 وزیر آباد روڈ پر بھاگووال اڈا پر لینڈ کروزر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے، پولیس اہلکار کا بیٹا 35 سالہ مجیب اللہ، اکتالیس سالہ طاہر عمران اور 23 سالہ داؤد جاوید موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ وزیرآباد روڈ پر لینڈ کروزر سمینٹ سے لدھے ٹرالر ٹرک سے ٹکراتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے سے اس پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی پولیس اہلکار کا بیٹا 35 سالہ مجیب اللہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا، دوسرے دونوں شدید زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ریسکیو عملہ نے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی، پولیس مصروف کاروائی رہی اور فرار ہونے والے لینڈ کروزر کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رہے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

ریسکیو سیالکوٹ کے اسٹور کیپر امجد علی شاہ خالق حقیقی سے جا ملے

امجد شاہ صاحب گذشتہ ہفتہ ہارٹ اٹیک کے باعث سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے جو کہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کہ باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

امجد شاہ صاحب نے پاک آرمی میں  بھی ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں۔  2009 میں بطور اسٹور کیپر ریسکیو 1122 میں  ڈیوٹی جوائن کی

امجد شاہ صاحب کے لواحقین

میں مرحوم کی بیگم، دو بیٹے اور 1 بیٹی ہے

امجد شاہ صاحب کا نماز جنازہ ان کے آبائ گاوں کوٹھہ چشتیاں تحصیل سمبڑیال میں ادا کی گئ

جنازے میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کے ہمراہ کثیر تعداد میں ریسکیو آفیسرز اور۔ریسکیورز نے شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

بعدازاں مرحوم کی خدمات کے پیش نظر سلامی پیش کی گئ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ  نے سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑہائ اور لواحقین کے ساتھ داد رسی کی۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی

بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم اپنے بھائی بلال حسن  کے پاسپورٹ پر اٹلی جا رہا تھا۔ملزم فلائٹ نمبر GF773 سے اٹلی جا رہا تھا۔ملزم کا اصل نام غلام مصطفی ہے

ملزم کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا بھائی گزشتہ سال اٹلی سے پاکستان آیا تھا۔ملزم نے بیرون ملک جانے کے لئے اپنے بھائی کا اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔اٹلی حکام کی جانب سے ملزم کے بھائی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی داخلے کی اجازت نہ تھی۔بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا

امیگریشن آفیسر حمزہ علی اور احمد خان کی نشاندہی پر شفٹ انچارج سلیمان لیاقت نے ملزم کو آف لوڈ کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن امام زیدی کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

محکمہ گیپکو کی لاپرواہی سے مسلسل 20 دن سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے ایک نوجوان اور اٹھ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے جوکہ کوٹلی سید امیر کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کردی، سید پور سب ڈویژن گیپکو سیالکوٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے شادی وال فیڈر پر گاؤں کوٹلی سید امیر دربار حضرت بابا سید خلیل رحمۃ اللہ علیہ پر لگے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے کی وجہ سے ایک نوجوان اور آٹھ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے، بجلی کے پول میں کرنٹ آنے کی اطلاع ایس ڈی او سید پور سب ڈویژن گیپکو سیالکوٹ اور متعلقہ لائن سپریٹنڈنٹ کو کئی بار کی گئی لیکن 20 دن گزرنے کے بعد بھی اسے درست نہ کیا گیا، مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے گیپکو افسران و عملہ کے خلاف نعرے بازی کی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 اٹھارہ سال قبل 2006ء میں شہید ہونے والے سیالکوٹ پولیس کے بہادر سپوت کانسٹیبل محمد بوٹا کی قبر پر ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس ملازمین نے قبرستان جاکر شہید کی قبر پر حاضری دی اور اس کی مغفرت کیلئے دعا کی اور شہید کے گھر والوں سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا، قوم کے اس بہادر بیٹے کی 18ویں برسی کے موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.