Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیالکوٹ میں پروفیسر نصیر احمد زاہدی کے سسر اور ممتاز مذہبی شخصیت punjab college

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 پنجاب کالج سٹی ہاؤسنگ کیمپس سیالکوٹ میں پروفیسر نصیر احمد زاہدی کے سسر اور ممتاز مذہبی شخصیت حضرت علامہ مولانا خواجہ الطاف محی الدین رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر  تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسٹاف ہیڈ پروفیسر راحت لطیف اعوان، اکیڈیمک ہیڈ پروفیسر عمران اقبال، پروفسر نعیم امانت، پروفیسر اشفاق نیاز، پروفیسر توقیر اقبال، پروفیسر زوہیب عارف، پروفیسر علی حمید، پروفیسر سید علی شاہد، پروفیسر اسد شہباز، پروفیسر ابرار ملک، پروفیسر نصیر احمد زاہدی، ماجد بیگ نے عالم اسلام کی عظیم شخصیت حضرت علامہ مولانا خواجہ الطاف محی الدین رحمۃ اللہ علیہ  کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارے خاص میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند  فرمائے، علاوہ ازیں ہیڈ آف بائیو ڈیپارٹمنٹ پروفیسر باقر ڈار کے بیٹے سبحان ڈار کی صحت یابی کیلئے خصوصی طور پر دعائے کی گئی.

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

وزیرآباد سے سیالکوٹ آنے والی ٹرین کی ٹکر سے شہاب پورہ پھاٹک کے قریب ریلوے لائن کراس کرنے والا شہری جاں بحق ہوگیا، پکا گڑھا کا شمس لطیف ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ وزیرآباد سے سیالکوٹ آنے والی ٹرین کے نیچے آکر شدید زخمی ہوا اور جاں بحق ہوگیا، نعش پولیس نے ورثاء کے حوالے کردی اور واقعہ بارے تفتیش جاری رہی.

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی الیکشن ہال سے بینر اور فلیکسیں نامعلوم  افراد چوری کر کے لے گئے پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت نے مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کر لیا مقامی قیادت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم قائد میاں محمد نواز شریف کی محبت لوگوں کے دلوں میں بسی ہے جس کا رزلٹ مخالفین کو 8 فروری کو مل جائے گا تمام پولنگ انشاءاللہ ون کریں گے مخالفین کو اپنی ہار نظر ارہی ہے اس لیے اس طرح کے ہوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں بہت جلد اس طرح کے گھنونے کام کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کیے جائیں گے پاکستان مسلم لیگ نون یو سی کھروٹہ سیداں کہ تمام عہدے داروں نے ڈی پی او سیالکوٹ ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 وزارت تجارت، حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تعینات تجارت اور سرمایہ کاری کے افسران نے پاکستان اسپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم آی اے) کا دورہ کیا،چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم آی اے) ارشد لطیف بٹ، سینئر وائس چیئرمین ضرار احمد ڈوڈھی، وائس چیئرمین عمرالزماں اور سیکرٹری جنرل محسن مسعود نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، سیکرٹری جنرل پی ایس جی ایم آی اے محسن مسعود کے مطابق چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ارشد لطیف بٹ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مشترکہ طور پر بیرون ملک مختلف سٹیشنوں پر نئے شامل ہونے والے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلرز کے ساتھ ایک شاندار بات چیت کا اہتمام کیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس جی ایم ای اے ارشد لطیف بٹ نے کہا کہ سیالکوٹ میں کاٹیج انڈسٹریز کی ترقی نے ترقی پذیر دنیا کیلئے ایک ماڈل کا درجہ حاصل کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ شہر اقبال ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ پھیلا ہوا ہے، جو کہ کھیلوں کے سامان، کھیلوں کے دستانے اور کھیلوں کے لباس جیسی معیاری اشیاء کی برآمد کیلئے مصروف عمل ہے، اجلاس میں پی ایس جی ایم آی اے کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پنجاب شہزاد احمد نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ہم اسی بدلی ہوئی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنے اور اس کی مصنوعات کو متعارف کراونے کے لئے اہم ممالک میں آپ کی خدمت کے لئے جارہے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے پاکستان کی بیرونی ممالک میں ایک ایسی مثبت تصویر پیش کریں کہ ہر کوئی ہمارے ملک کی مصنوعات ہم سے خریدنے کی خواہش کرئے۔نہوں نے ان خیالا ت کا اظہار وطن عزیز کے ممتاز صنعت کار اعجاز اے کھوکھر سابق چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بیرونی ممالک میں تعینات ہونے والے تجارت اور سرمایہ کاری  39  افسران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی، وائس چیئرمین عمر میر، چیف ایگزیکٹو ائر سیال امین احسن، سابق چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ بابر اقبال، نعیم اختر، شیخ نوید اقبال سابق چیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون، سابق صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالوحید صندل، ڈاکٹر خرم انور خواجہ،چیئرمین پاکستان سرجیکل ایسوسی ایشن حسن یوسف باجوہ، جہانگیر باجوہ، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک عبدالغفور، ممتاز نوجوان صنعت کار ذوہیب بابر اقبال اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گروپ لیڈر شہزاد احمد نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی دل و جان سے خدمت کریں گے اور آپ سے مسلسل رابطہ رکھیں گے۔  اب بزنس کمیونٹی کو بھی اپنی مصنوعات کا معیار مزید بہتر بنانا ہوگا اور اپنے کئے ہوئے وعدوں کو وقت پر پورا کرنا ہوگا۔ پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لئے ہم سب مل جل کر کام کریں گے اور کسی کو بھی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے اعجاز اے کھوکھر کی طرف سے استقبالیہ تقریب منعقد کرنے پر ان کا  شکریہ بھی ادا کیا۔ قبل ازیں وطن عزیز کے ممتاز صنعت کار اعجاز اے کھوکھرنے  بیرون  ملک تعینات ہونے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ان سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی خصوصاً سیالکوٹ کے کاروباری حلقے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سوطن عزیز کی تمام ٹریڈ باڈیز سے رابطہ رکھیں گے اور جس بھی ملک میں تعینات ہیں اس ملک کے اچھی ساکھ رکھنے والے درآمد کندگان سے رابطے قائم کرکے انہیں پاکستان کی مصنوعات سے متعارف کرائیں گے اور ان کی ہر ممکن رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ویزے بھی جاری کروانے میں ان سے مثالی تعاون کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے تعینات ہونے والے افسران کو بدلتے ہوئے تقاضوں کے تحت کام کرنا ہوگا۔ اچھے بزنس مینوں کو پاکستان کے اعزازی قونصلیٹ کا درجہ لوانے سے بھی ہمارے کاروبار پر اچھے اثرات پڑ سکتے ہیں جبکہ غیر ممالک میں میلوں اور روڈ شوز میں شرکت ممکن بنانے اور نئے کنونشنز اوردیگر شرائط کے بارے میں بھی ہمیں آپ کی طرف سے رہنمائی کی  اشدضرورت ہو گی۔اعجاز اے کھوکھر نے اس موقع پر سیالکوٹ میں تعینات رہ کر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے والے افسران شہزاد احمد، قمر زمان، ریاض احمد،  شیخ محترمہ مدیحہ، احسن ریاض، علی زیب، اشفاق احمد، مسز آمنہ نعیم اور راؤ رضوان کی تعریف کی اور ان کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ نیویارک میں تعینات ہونے والے عدنان محمود اعوان سابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ انہیں دو بار سیالکوٹ  میں خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا۔ سیالکوٹ کے لوگ افسران سے بڑا پیار کرنے والے لوگ ہیں اور یہ تاثر درست نہیں سیالکوٹ تعاون نہیں کرتے۔دبئی میں تعیناتی ملنے والے علی زیب نے بھی اپنی اچھی یادوں کو تازہ کیا اور سیالکوٹیوں کے حسن اخلاق کا بطور خاص ذکر کیا۔تقریب سے چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کتنی محنت اور جانفشانی سے دنیا کی مارکیٹوں میں اپنے لئے جگہ بنائی ہے اس کی تفصیل میں جائیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ اگر پاکستانی سفارت خانوں میں پرسکون دفاتر میں کام کرنے والے افسران  یہاں سے جانے والے کاروباری حضرات سے تھوڑا سا بھی تعاون کرلیں تو ہمارے لئے بڑی آسانیاں پیداہو جاتی ہیں۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق 1ارب 25 کروڑ روپے کی لاگت سے سمبڑیال سیالکوٹ سبلائم چوک تک 11.20کلومیٹر طویل روڈ کی از سرنو تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا یہ پراجیکٹ 15مارچ سے تک مکمل کرلیا جائیگا جسے 15 مارچ تک مکمل کرنے کا ہدف ہے، یہ بات انہوں نے سمبڑیال سیالکوٹ پر جاری تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کیا، ایس ڈی او ہائی ویز صائم علی نے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبلائم چوک تا ڈرائی پورٹ میگا پراجیکٹ کے لئے کنٹریکٹر نے مشینری موقع پر پہنچا دی ہے اور کام شروع کر دیا ہے، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے تحصیل پسرور کا تفصیلی، اے سی اآفس، ٹی ایچ کیو ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کے دورہ کے دوران ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ اور مریضوں، ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجینسی میں لائے جانے والے مریضوں اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کی بابت استفسار کیا، ڈپٹی کمشنر اراضی ریکارڈ سنٹر پسرور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جائیدادوں کے فرد کے اجراء سمیت سائلین کو فراہم کی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سنٹر میں جاری کام بلا تاخیر مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اے سی آفس کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا جہاں اے سی قمر محمود منج اور انکی ٹیم نے سروسز کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پنجاب شہزاد احمد نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ہم اسی بدلی ہوئی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنے اور اس کی مصنوعات کو متعارف کراونے کے لئے اہم ممالک میں آپ کی خدمت کے لئے جارہے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے پاکستان کی بیرونی ممالک میں ایک ایسی مثبت تصویر پیش کریں کہ ہر کوئی ہمارے ملک کی مصنوعات ہم سے خریدنے کی خواہش کرئے۔نہوں نے ان خیالا ت کا اظہار وطن عزیز کے ممتاز صنعت کار اعجاز اے کھوکھر سابق چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بیرونی ممالک میں تعینات ہونے والے تجارت اور سرمایہ کاری  39  افسران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی، وائس چیئرمین عمر میر، چیف ایگزیکٹو ائر سیال امین احسن، سابق چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ بابر اقبال، نعیم اختر، شیخ نوید اقبال سابق چیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون، سابق صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالوحید صندل، ڈاکٹر خرم انور خواجہ،چیئرمین پاکستان سرجیکل ایسوسی ایشن حسن یوسف باجوہ، جہانگیر باجوہ، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک عبدالغفور، ممتاز نوجوان صنعت کار ذوہیب بابر اقبال اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گروپ لیڈر شہزاد احمد نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی دل و جان سے خدمت کریں گے اور آپ سے مسلسل رابطہ رکھیں گے۔  اب بزنس کمیونٹی کو بھی اپنی مصنوعات کا معیار مزید بہتر بنانا ہوگا اور اپنے کئے ہوئے وعدوں کو وقت پر پورا کرنا ہوگا۔ پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لئے ہم سب مل جل کر کام کریں گے اور کسی کو بھی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے اعجاز اے کھوکھر کی طرف سے استقبالیہ تقریب منعقد کرنے پر ان کا  شکریہ بھی ادا کیا۔ قبل ازیں وطن عزیز کے ممتاز صنعت کار اعجاز اے کھوکھرنے  بیرون  ملک تعینات ہونے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ان سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی خصوصاً سیالکوٹ کے کاروباری حلقے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سوطن عزیز کی تمام ٹریڈ باڈیز سے رابطہ رکھیں گے اور جس بھی ملک میں تعینات ہیں اس ملک کے اچھی ساکھ رکھنے والے درآمد کندگان سے رابطے قائم کرکے انہیں پاکستان کی مصنوعات سے متعارف کرائیں گے اور ان کی ہر ممکن رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ویزے بھی جاری کروانے میں ان سے مثالی تعاون کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے تعینات ہونے والے افسران کو بدلتے ہوئے تقاضوں کے تحت کام کرنا ہوگا۔ اچھے بزنس مینوں کو پاکستان کے اعزازی قونصلیٹ کا درجہ لوانے سے بھی ہمارے کاروبار پر اچھے اثرات پڑ سکتے ہیں جبکہ غیر ممالک میں میلوں اور روڈ شوز میں شرکت ممکن بنانے اور نئے کنونشنز اوردیگر شرائط کے بارے میں بھی ہمیں آپ کی طرف سے رہنمائی کی  اشدضرورت ہو گی۔اعجاز اے کھوکھر نے اس موقع پر سیالکوٹ میں تعینات رہ کر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے والے افسران شہزاد احمد، قمر زمان، ریاض احمد،  شیخ محترمہ مدیحہ، احسن ریاض، علی زیب، اشفاق احمد، مسز آمنہ نعیم اور راؤ رضوان کی تعریف کی اور ان کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ نیویارک میں تعینات ہونے والے عدنان محمود اعوان سابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ انہیں دو بار سیالکوٹ  میں خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا۔ سیالکوٹ کے لوگ افسران سے بڑا پیار کرنے والے لوگ ہیں اور یہ تاثر درست نہیں سیالکوٹ تعاون نہیں کرتے۔دبئی میں تعیناتی ملنے والے علی زیب نے بھی اپنی اچھی یادوں کو تازہ کیا اور سیالکوٹیوں کے حسن اخلاق کا بطور خاص ذکر کیا۔تقریب سے چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کتنی محنت اور جانفشانی سے دنیا کی مارکیٹوں میں اپنے لئے جگہ بنائی ہے اس کی تفصیل میں جائیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ اگر پاکستانی سفارت خانوں میں پرسکون دفاتر میں کام کرنے والے افسران  یہاں سے جانے والے کاروباری حضرات سے تھوڑا سا بھی تعاون کرلیں تو ہمارے لئے بڑی آسانیاں پیداہو جاتی ہیں۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

*سیالکوٹ میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تھانہ ائیر پورٹ، موضع کلووال میں، مورخہ 24.01.2024 بوقت 08:45 بجیدن علی وہاب ولد محمد عدنان ارشد بعمر 17 سال بسواری موٹر سائیکل اپنی ہمشیرہ مسمات فضین شہزادی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلووال چھوڑنے گیا جو واپس نہ آنے پر نعمان ارشد نے پکار 15 پر کال کی نامعلوم ملزمان نے اس کے بھتیجے کو اغواء کر لیا ہے اور 15 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں

پکار 15 پر موصول ہونے والی کال پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس اور ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل رضا کار حسین شاہ اور تھانہ ائیر پورٹ رانا گلزار انسپکٹر فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ وقوعہ کی بابت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی۔ 

اغواء برائے تاوان کی بابت  ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر مغوی کی بازیابی کے لیے دو ٹیمیں ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل اور DSP / CIA سیالکوٹ کی زیر نگرانی تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر مغوی کو لاہور سے بازیاب کروایا اور مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انٹیروگیٹ کیا گیا۔ مغوی کا والد بیرون ملک سعودی عرب روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے مغوی PUBG گیم کھیلتا تھا جس کو PUBG اکاونٹ خریدنے کے لیے دس لاکھ روپے درکار تھے اسکو یقین تھا کہ اس کا والد اس کام کے لئے رقم نہ دے گا اس لئے اس نے اغواء ہونے کا منصوبہ بنایا اور اپنی ہمشیرہ کو سکول کلو وال چھوڑ کر موٹر سائیکل سمبڑیال کھڑی کی اور علی نامی دوست کے پاس چلا گیا وہاں پر اس نے فیملی واٹس اپ گروپ میں میسج کیا کہ آپ کے بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے اگر اس کی ضرورت ہے تو 15 لاکھ روپے دو دن کے اندر اندر دے دو ۔ بعد اندراج مقدمہ مغوی کو ٹریس آؤٹ کرنے کے لئے کام شروع کر دیا اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر مغوی کو بحفاظت بر آمد کروالیا۔ مغوی اور اس مغوی کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔

today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.