Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

.پی ٹی آئی کے نامزدامیدوارصوبائی اسمبلی پرساتھیوں سمیت پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

ماڈل تھانہ سمبڑیال کے اڈا ساہووالہ میں آٹھ سالہ بچی ساہووالہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ پر پہنچ گئی، نقیب اللہ اور زہرہ بی بی کی آٹھ سالہ بیٹی حسنا مایوسی کی حالت میں اڈا ساہووالہ پائی گئی جسے شہریوں کی شکایت پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ عملہ نے تحویل میں لیا، ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کے مطابق آٹھ سالہ حسنا نے کریم کلر کے کپٹرے پہنے ہوئے ہیں اور اس کے والدین کی تلاش جاری ہے.

 

سیالکوٹ پیورو رپورٹ


تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ

کھروٹہ سیداں میں 48 لاکھ کی  چوری کھروٹہ سیداں کے رہائشی انگلینڈ پلٹ اصغر شاہ اپنی فیملی کے ہمراہ کسی ضروری کام کاج کے سلسلہ میں کہیں گئے ہوئے تھے کہ غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور میرے گھر سے ہینڈ کیری میں نقد رقم 40 لاکھ روپے اور میری بیوی کے ہینڈ کیری میں چار عدد سونے کے کڑے تھے جو نامعلوم چور گھر سے چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


 What is ChatGPT. and how to work it fully information about of ChatGPT.


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 قومی اسمبلی حلقہ این اے 73 میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ قائداعظم اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے قیام پاکستان کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور قوم کی خدمت جاری ہے، جامکے چیمہ سمیت مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین پاکستان نے ہر دور میں منفی کردار ادا کئے لیکن ملک و قوم سے دلی محبت کرنے والوں نے تاریخی جدوجہد کی ہے، سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ خدمت کی ہے اور پاکستان سے دین و پاکستان کے دشمنوں کے خلاف جاری رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ بزرگوں و نوجوانوں نے ہر دور میں حقیقی معنوں میں دوسروں کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سیالکوٹ میں تاریخی استقبال کیا جائے گا اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد دن رات جاری رہے گی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 پسرور روڈ پر گاؤں لنگے کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل روڈ سے نیچے اتر جانے سے 25 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، عینی شاہد محمد بشیر کے مطابق موٹر سائیکل گرنے سے 25 سالہ انس سلیم شدید زخمی ہوا، ریسکیو عملہ نے طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کردیا، ڈاکٹروں کا علاج معالجہ جاری رہا، پولیس مصروف کاروائی رہی۔


جماعت اسلامی جیسی دیانتدار اور باکردار قیادت کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں "

حمیرا طارق

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

پاکستان گزشتہ 76 برسوں سے ظالم جاگیردار ، کریٹ سرمایہ داروں اور چند خاندانوں کا تسلط قائم ہے 35 سال ڈکٹیٹروں اور بقیہ چالیس سال سیاسی نام نہاد جمہوری حکومتوں نے ضائع کردیے۔ حکمرانوں نے قومی مفادات کو پس پشت  ڈالتے ہوئے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے ہر جائز و نا جائز حربہ اختیار کیا۔ اپنا مستقل بنانے کے لیے قوم کا مستقبل تباہ کیا۔


قیمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان حمیر اطارق صاحبہ نے سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی نظام کا قیام تھا مگر بد قسمتی سے یہاں ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کا نظامقائم نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جیسی دیانتدار اور یا کردار قیادت کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں اس کا اعتراف نہ صرف ملک کی عوام نے کیا ہے بلکہ بین الاقوامی اداروں کے سرویز میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس کے اپنے اندر جمہوریت ہے۔نیچے سے اوپر تک پوری قیادت باقاعدہ ارکان جماعت کی مرضی اور منشاء سے مقرر اور منتخب کی جاتی ہے۔ حمیرا طارق صاحبہ نے کہا کہ باقی پارٹیاں افراد یا خاندانوں کے اقتدار کے نظریے کی حامل ہیں۔ملک میں مہنگائی، بدامنی ، بے روز گاری کی وجہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتوں کی ناپاک  پالیسیاں ہیں یہ آئندہ بھی اقتدار میں آئیں تو بہتری کی ایک فیصد بھی توقع نہیں، ان کی ماضی کی کارگردگی اور  بیانیہ صفر ہے عوام انہیں پہچان چکے ہیں۔

 28 فروری کو جمہور کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا خاندانوں اور موروثیت کی سیاست دفن ہو جائے گی۔

جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پاکستان کو قائد اعظم کے فرمان کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔

کنونشن سے امیر صوبہ پنجاب محرم جاوید احمد قصوری صاحب نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا عوام کو خوشنما نعروں سے دھوکہ دینے والی جماعتوں کو اب عوام پہچان چکے ہیں عوام یہ بھی جان چکے ہیں کہ کونسی جماعت ہے جو عملی طور پر جمہوری عوام کو اپنا منشور پیش کیا ۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو انکے حقوق کا شعور دیتی ہے۔

جاوید قصوری صاحب نے کہا منشور میں خاص طور پر خواتین کے حوالے سے اہم شقیں جیسے خواتین کو الگ یونیورسٹرز ، الگ ٹرانسپورٹ تمام شعبہ جات میں الگ سیٹیں مختص ہونگی۔

 کنونشن سے جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران پی پی47 سے امیدوار ملک منیر ڈسکہ سے ذوالفقار' امیر جماعت 47 زون شیخ عتیق الرحمن اور ناظمہ ضلع حلقہ خواتین ضلع سیالکوٹ محترمہ طیبہ ارشد صاحبہ نے بھی

خطاب کیا -

پروگرام میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی اور ترازو کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور جدو جہد کی یقین دہانی کروائی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام مسائل میں پھنسے ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے، بیگووالہ اڈا میں پارٹی کارکنوں اور عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو سیالکوٹ سمیت پاکستان بھر میں عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائیں گے، انہوں نے کہا کہ گلی، محلوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جاتی ہے اور سیوریج و صفائی کا بہترین نظام ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام بلند حوصلہ رکھیں کامیابی مقدر میں ہے۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پسرور کے علاقہ لپے والی میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 کے امیدوار علی زاہد و مسلم لیگ (ن) کے بینرز آویزاں کرنے والوں سے سات سالہ بچہ جھگڑ گیا، سات سالہ محمد عون علی نے سڑکوں اور بجلی کے کھمبوں کے ساتھ ن لیگ کے علی زاہد و دیگر امیدوار و پارٹی راہنماؤں کی تصاویر والے پوسٹر لگانے والوں سے جھگڑا کردیا، بچے نے کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان میں دھاندلی نواز شریف نے کی اور عوامی مسائل حل نہ کئے لیکن پوسٹرز لگا کر دھوکہ دیا جاتا ہے۔


کھروٹہ سیداں سیالکوٹ قران پاک کی بے حرمتی چار ماہ کے اندر دو بار یہ واقعہ پیش ایا مگر کوئی ملزم گرفتار نا ہوا پھر وہی روایتی طریقہ کار ڈی ایس پی صاحب ا رہے ہیں جا رہے ہیں ایس ایچ او صاحب اور ایجنسیاں موقع دیکھنے ا جا رہے ہیں دو ایف ائی ار بھی درجfir

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 سیالکوٹ سمبڑیال سے لاہور موٹر ویے شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں کاروں اور دیگر ٹرانسپورٹس پر سوار ڈرائیوروں اور مسافروں کو دوسری روڈز پر لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بلاک ٹریفک میں جانا پڑا، تاجر حمید نواز کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹر ویے پر روزانہ ٹریفک بند کردی جاتی ہے جس سے ہزاروں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، شدید دھند کی وجہ سے موٹر ویے پر رک جانے کا بھی کوئی انتظام نہ ہے جس کی جانب حکومت فوری توجہ دے، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں موٹر ویز کو شدید دھند میں بند کیا گیا جس سے لاکھوں شہریوں کو سخت تکلیف ہوئی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پولیس نے موثر کاروائی کرکے  پولیس خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے آنے والا قتل و ڈکیتی کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا،  مجرم اشتہاری سال 2022 سے قتل و ڈکیتی کے مقدمہ میں تھانہ سٹی سرور شہید، ضلع مظفر گڑھ پولیس کو مطلوب تھا اور ملزم نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا جسے موقع پر گرفتار کرکے تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیا، ڈی ایس پی ملک نوید نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور ملزم کو عدالتوں سے سزائیں ملیں گی۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ تمام ریٹرننگ آفیسرز پولنگ اسکیم کے مطابق 27جنوری تک پریزائڈنگ آفیسرز اور پولنگ اسٹاف کی ڈیوٹی روسٹر جاری کرینگے اور تمام پولنگ اسکیم پر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی، ضلع سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں پر انتخاب کیلئے 1ہزار 802پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 265پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 168پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جن پر سیکیورٹی  کے سخت انتظامات کئے جائیں گے اور کوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔ ڈی آر او نے  ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول اور ہدایات کو فالو کریں اور آر او ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق انجام دیں۔ ڈی آر او کو الیکشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کو فول پروف بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے آر اوز کو ہدایت کی کہ وہ موبائل فون کے علاوہ لینڈ لائن نمبرز کو بھی الیکشن کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کریں تاکہ کسی بھی صورت میں بلا تعطل رابطے قائم رہ سکے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 رپورٹ،پسرور..

.پی ٹی آئی کے نامزدامیدوارصوبائی اسمبلی پرساتھیوں سمیت پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج

پسرور...مقدمہ میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 49 منور علی گل سمیت 17نامزد اور چھے نامعلوم افراد شامل

پسرور..مقدمہ میں سابق چئیرمین بلدیہ الطاف شفیع.وائس چئیرمین مہریاسین,سیٹھ فاروق, سیٹھ محمود, لالہ شوکت رحمانی, حسن طارق کونسلرسمیت دیگرافرادبھی شامل

پسرور..مقدمہ تھانہ صدر پسرور کی جانب سے درج کیاگیا

پسرور ملزمان نے گاڑی روکنے پر گالم گلوچ کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی۔

تھانہ مراد پور پولیس نے لینڈکروزر میں سوار دو افراد سے آئس اور اسلحہ برآمد کر لیا، ایس ایچ او میاں عبدالرزاق کے مطابق مراد پور پولیس نے دودان چیکنگ تیز رفتار 



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ قلعہ قالروالہ کے گاؤں چوڑمنڈے میں تہرے قتل کا واقعہ میں تین افراد کو قتل کرکے ملزمان فرار ہوگئے، گاؤں چوڑمنڈے میں سابقہ رنجش کی بنا پر ملزمان نے فائرنگ کرکے یونس ابراہیم، تنویر سردار اور لیاقت اللہ کو ہلاک کردیا جس کے بعد گاؤں میں شور مچ گیا اور ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں، ایس پی انویسٹی گیشن ملک نوید کے مطابق واقعہ تشویشناک ہے اور ملزمان کو عبرت ناک سزائیں ملیں گی، تھانہ قلعہ قالروالہ والا پولیس نے کاروائی شروع کردی۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ بوائز و گرلز علامہ اقبال کالجز کا دورہ کیا اور عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران، پولنگ سٹاف کی تربیت کے عمل کا جائزہ لیا، الیکشن آفیسر ظہیر شاہ و دیگر سٹاف نے تربیتی عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے کل 1802پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کیلئے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذئیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف کی تربیت کا عمل شیڈول کے مطابق جاری ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک پریذائیڈنگ آفیسر، دو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 4477 پولنگ افسران تعینات کئے جائیں گے جبکہ انکی معاونت کیلئے درجہ چہارم کا عملہ، سکیورٹی کیلئے ایس او پیز کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوان تعینات ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر /ڈی آر او نے ہدایت کی کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق پولنگ سٹاف کی بہترین تربیت یقینی بنانے کے لئے ماسٹر ٹرینرز فعال انداز سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ قبل ازیں الیکشن افسران نے ڈپٹی کمشنر/ڈی آر او کو بریفنگ دی۔



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)

  سرجیکل انسٹرمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس سے  چیئرمین SIMA حسن یوسف باجوہ، لیڈر جہانگیر بابر باجوہ، چودھری فیصل اکرام، محمد عثمان بٹ  سرجیکل انسٹرومنٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کیا۔ چیئرمین SIMA حسن یوسف باجوہ نے کہاسرجیکل انسٹرمنٹس ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ کما کر ملکی معشیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مزید سرجیکل انڈسٹری میں ہنر مندوں کی کمی ہو رہی ہے حکومت سرجیکل انڈسٹری میں متعلقہ ٹریڈ ہنر مندوں کی تربیت کے لئے ادارے قائم کرے  اور جو ادارے چل رہے ان میں جدید مشینری کی کمی ہے جس سے سرجیکل ہنر مندوں کی کمی کا شکار ہے  انہوں نے مزید کہا ایکسپورٹ میں اضافہ اور عالمی دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے سیالکوٹ میں بننے والی مصنوعات کے لئے جدید مشینری مہیا کر کے ان مشینوں پر ہنر مندوں کی تربیت کے اقدامات کئے جائیں اجلاس میں سالانہ کار کردگی پیش کی گئی اور آئیندہ سال 2024  کے لئے پلان پیش کیا گیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پنجاب بار کونسل لاہور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سابق صدر مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ کے وکالت کے لائسنس کو معطل کرکے اس کے مقدمات میں پیشی پر پابندی لگادی، عاصم اقبال دیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سابق صدر بار مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ کی وکالت منسوخ کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ اور سول جج سیالکوٹ کو مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ بارے پابندی کے احکامات بھجوادیئے۔


ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی)کی کارکردگی وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری براہ راست ڈیش بورڈ پر مانیٹر کر رہے ہیں

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)

امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 13ارب روپے روزانہ اور 5 ہزار ارب روپےسالانہ کرپشن ہورہی ہے۔جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت کرپشن ختم نہیں کرسکتی۔وہ سیالکوٹ کے خلقہ این 71 پی پی47,پی پی44,45,اور پی پی46 میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر طاہر بٹ,ملک منیر , عارف سلہری اور فصیح السلامگجر بھی موجود تھے-چوہدری امتیاز نے کہاکہ مسلم لیگ, پی ٹی ائی اورپی پی کرپٹ مافیاز ہیں-انہوں نے کہاکہ جس ملک میں کرپشن ہورہی ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا-انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے تو توشہ خانہ تک کو نہ چھوڑا-امیر جماعت نے کہا کہ ن لیگ پی ٹی ائی ایک ہی نظام کےمخافظ ہیں اور عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف بولتے ہیں انہں دوبارہ مسلط کیا گیا توعوام انہیں قبول نہی کر ینگے- انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام بدلنے کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ اور ووٹ  دے کر کامیاب کریں-



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

تھانہ قلعہ کالروالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران سرچ آپریشن کرکےچار ملزمان کے قبضہ سے چاررائفلیں اور ایک ناجائز پسٹل و متعدد گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے، ایس پی ملک نوید کے مطابق گرفتار کئے جانے والے چاروں ملزمان جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور قلعہ قالروالہ پولیس نے چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز چار رائفلیں اور ناجائز ایک پستول و گولیاں برآمد کیں، گرفتار ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری رہی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

قومی اسمبلی حلقہ این اے 73 میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ قائداعظم اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے قیام پاکستان کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور قوم کی خدمت جاری ہے، جامکے چیمہ سمیت مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین پاکستان نے ہر دور میں منفی کردار ادا کئے لیکن ملک و قوم سے دلی محبت کرنے والوں نے تاریخی جدوجہد کی ہے، سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ خدمت کی ہے اور پاکستان سے دین و پاکستان کے دشمنوں کے خلاف جاری رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ بزرگوں و نوجوانوں نے ہر دور میں حقیقی معنوں میں دوسروں کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سیالکوٹ میں تاریخی استقبال کیا جائے گا اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد دن رات جاری رہے گی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 اگوکی مین بازار میں رقم لینے کے تنازعہ پر ملزم نے پستول سے فائرنگ کرکے بیالیس سالہ شہری کو شدید زخمی کردیا، گاؤں گنجیانوالی کے بیالیس سالہ باغ علی کو مین بازار میں رانا صابر نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، شدید زخمی باغ علی کو دائیں جانب گولی لگی اور سر پر بھی چوٹ لگی جسے طبی امداد دیتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دی، پولیس مصروف کاروائی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 مصنف اشفاق نیاز نے پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ ڈاکٹر نواز  سے ملاقات کی، اس موقع پر اشفاق نیاز نے خالق نعرہ پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ اپنی کتاب پروفیسر اصغر سودائی قومی ہیرو انہیں پیش کی، انہوں نے اشفاق نیاز کی اس کاوش پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے کام کو بے حد سراہا ۔اس موقع پر چند اسٹاف ممبران بھی موجود تھے، پرنسپل مرے کالج نے اپنے کالج کی تاریخی لائبریری کیلئے کتابوں کی منظوری دی، جس کیلئے میں ان کا دلی طور پر ممنون ہوں کہ علامہ اقبال، فیض احمد فیض اور اصغر سودائی کے مادر علمی میں کتاب کا رکھا جانا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،اس قدیم ترین لائبریری میں جو پہلے کبھی جان گیرٹ لائبریری ہوا کرتی تھی اور اب یہ اور اب اس کا نام علامہ اقبال لائبریری رکھا جا چکا ہے، آنے والے ہر دور میں گورنمنٹ مرے کالج کے طلبہ اس تحقیقی کاوش سے ہمیشہ استفادہ کرتے رہیں گے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

پاک فوج،ججز کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے 550 اکاؤنٹس کی نشاندہی مکمل

ان اکاؤنٹس سے ججز اور پاک فوج کیخلاف 10 لاکھ کے قریب پوسٹ کی گئی

ان میں 290 ٹوئٹر اکاؤنٹس ایسے ہیں،جن میں نامی گرامی صحافی، سیاستدان،وکلاء اور دوسرے عام صارفین شامل

فیس بک کے 140 اکاؤنٹس شامل ہیں،117 کے قریب ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس شامل

11 مشہور ٹک ٹاکرز اور 2 مشہور ماڈل بھی شامل

عدلیہ اور فوج مخالف مواد ڈالنے والے 20 مشہور یوٹیوبرز بھی شامل،یوٹیوبرز زیادہ تر مواد بیرون ملک سے ڈال رہے تھے

60 فیصد اینٹی عدلیہ اور فوج مواد بیرون ملک بیٹھے صارفین پھیلا رہے تھے

ملوث ملزمان کو سننے کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پولیس نے گاؤں دھیرا سندھا سے قومی اسمبلی حلقہ این اے 70 سے آزاد امیدوار حامد رضا اور پی پی 45 سے امیدوار عمر جاوید گھمن کو گرفتار کرلیا، گرفتاری کے بعد پولیس دونوں امیدواروں کو گرفتار کرکے لے گئی، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق گرفتار قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار پولیس حراست میں ہیں اور تفتیش جاری ہے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ کو جو خالق کل بھی، مالک  کل بھی،غرت و ذلت اس کے ہاتھ میں ہے کوئی شئے اس کے قبضہ قدرت سے باہر نہیں۔ اور محمد ( صلی اللہ علیہِ وآلہ وسلم)  اس کے آخری نبی و رسول ہیں

 آپ کے بعد نہ کوئی نبی ، رسول اور پیغمبر  تا صبح قیامت تک نہیں آسکتا علامہ سید جواد علی 

انہوں نے کہا 

 تمام الہامی کتابیں حق ہیں۔ اسلام ان میں سے کسی کی توہین کی ہرگز  اجازت نہیں دیتا۔ بطور ایک مسلمان یہ ہمارے ایمان کا نا صرف  حصہ ہے ۔بلکہ اخلاقی، معاشرتی، معاملہ ہو کے ساتھ ساتھ ایک فطری تقاضا بھی

 جس طرح یہ تمام باتیں حق ہیں۔ اس طرح یہ بھی حق ہے۔کہ ہم پُرامن لوگ ہیں اور قانون کی بالادستی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ یہ ہماری تعلیمات میں شامل ہے۔جب بھی کبھی کوئی فرد،افراد یا جماعت مزہبی منافرت،فرقاواریت، افراط وتفریط ملک میں امن وامان کی صورت کو خراب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ہم نےہر ممکن کوشش کی کہ پاکستان کے قانون کا احترام کرتے ہوئے۔ ہر لحاظ سے قانونی طور پراس  تدارک کرنے کی کوشش کی ہے

حالیہ چند ماہ میں ہمارے علاقے میں توہین رسالت توہیں قرآن مجید و مقدسات اسلامیہ کے ناقابل برداشت واقع دیکھنے میں ائے۔ جس کو دیکھ کر کسی بھی صاحب ایمان کے جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔ ہم نے بروقت یہ تمام  معاملات کی اطلاع علاقے کے ڈی۔پی۔او صاحب ، مطلقہ ایس ایچ او پولیس سٹیشن کو دی

جس پر قانون بالادستی پر  یقین رکھتے ہوئے۔27 اگست 2023  کو ایف آئی آر نمبر 574/23 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرو دی گئی۔ تاکہ کسی بھی ممکن صورت حال سے بچا جا سکے پر افسوس کے ساتھ پھر چند ماہ بعد دوبارہ پھر کسی ناخنجرا نے اس قبیح حرکت کا ارتکاب کیا جس پر حسب سابق قانون سے استدعا کی گئی۔اور ایف آئی آر نمبر 23/24 مورخہ 05 جنوری 2024 کو   مطلقہ پولیس سٹیشن میں درج کرو دی گئی

 ہم سب کو آج بھی قانون پر اعتماد ہے۔اس انتظار کے ساتھ کہ کب وہ وقت آئے جب گستاخ اپنے کیفر کردار تک پہنچے گا

بطور انسان دل میں اس بات کی خلش بھی تھی کہ کوئی شرپسند عناصر کسی معصوم فرد یا افراد کو اپنی ذاتی رنجش کا نشانہ بناتے ہوئے ۔ اپنے مجرمانہ حرکت کو مذہبی رنگ دے کر علاقہ کے امن وامان کو مذہبی فسادات میں تبدیلی کرنے کی مذموم کوشش نہ کر دیں 

ہم ایک دفعہ پھر حسب سابق  وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او گجرانوالہ ، ڈی سی سیالکوٹ ،ڈی پی او سیالکوٹ ، ایس ایچ او صاحب بشمول ارباب اقتدار ، تمام مطلقہ اداروں سے اس خلش کے ساتھ  اگر اب بھی ہمارے بااعتماد ادارے حرکت میں نہیں آئے تو کب آئیں گے۔ یہ نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے۔اور پھر کوئی  غازی علم دین شہید سامنے آجائے.


ملکی سالمیت کے لیے ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ پولنگ سٹاف کی تربیت 28جنوری تک مکمل کرلی جائے گی، ریٹرننگ آفیسر پولنگ اسکیم کے مطابق پولنگ سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کریں گے اور ٹرانسپورٹیشن پلان کے مطابق گاڑیوں کی فراہمی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے ٹینڈرنگ پراسس مکمل کرلیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ  ٹرانسپورٹیشن پلان کو فول پروف بنایا جائے تمام وہیکلز اور ڈرائیور کی ہینڈ بک بنائی جائے اور مطلوبہ ٹرانسپورٹ کی بروقت دستیابی کیلئے تمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں تاکہ پولنگ ڈے پر پولنگ سٹاف اور سامان کی ترسیل میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولنگ سامان کی وصولی اور حفاظت کیلئے  الیکشن کمشنر کی ہدایت کو فالو کیا جائے گا۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.