Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی)کی کارکردگی وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری براہ راست ڈیش بورڈ پر مانیٹر کر رہے ہیںDC SIALKOT

 

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سیالکوٹ

وقار نقوی/ قاسم عابد

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی)کی کارکردگی وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری براہ راست ڈیش بورڈ پر مانیٹر کر رہے ہیں اور سلسلہ میں غلفت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، 13جنوری سے بی ایف سی سیالکوٹ میں مجموعی طور پر مختلف محکموں سے این او سیز اور لائسنسز کیلئے 10 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 7 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں بزنس فیسلیٹیشن سنٹر سیالکوٹ کی ٹیم ممبران کے ریویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز ابوبکر زبیر، ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹ یونٹ( ایس پی یو) پنجاب ابوبکر سلمان، نمائندہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈصہیب عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار، چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد، سی او ایم سی ایس ملک افضل، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول اور بزنس فیسلیٹیشن آفیسر ذوالقرنین ساہی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ تمام محکموں میں سائلین کی سہولت کیلئے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کو فون نمبر، ایڈریس اور ویب سائٹ https://bfc.punjab.gov.pk کا فلیکس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔انہوں نے کہا کہ بی ایف سی میں موصول ہونے والی درخواستوں کے علاو¿ہ تمام محکمہ میں این او سیز اور لائسنس کیلئے زیر التوائ کیسسز کو بھی بی ایف سی میں لاکر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایف سی کا مقصد سائلین کی درخواستوں کو 2ہفتوں کے اندر حل کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے بی ایف سی سٹاف کو ہدایت کی کہ درخواست گذار سے درخواست مکمل لیں اور ان کو اس ضمن میں مکمل رہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ نامکمل درخواستوں کو مکمل کیا جائے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے کہا ہے کہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے ریاستی مشینری اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا، بالخصوص سکولوں سے باہر بچوں کو فارمل اور ان فارمل سکولوں میں لانے کیلئے سکول ایجوکیشن،لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور غیر سرکاری رفاعی تنظیموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت و ہیومین ٹریفکنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر/سیکرٹری ڈی وی سی طیب ورک، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ کنسرن، صدر روز ہیومین رائٹس ویلفئیر آرگنائزیشن اشفاق نذر، ممبر ڈی وی سی قیصر ندیم سپال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسی محمد ساجد، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نیئر عباس، نمائندہ لٹریسی کاشف چھڈر اور نمائندہ ماحولیات کے علاو¿ہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔ اے ڈی سی فنانس مظفر مختار نے کہا کہ فیکٹریز اور ورکشاپس پر لیبر کو رجسٹرڈ کیا جائے اور پیسی لیبر ان کے آر ایل کارڈ کا اجرائ یقینی بنایا جائے۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 46 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار و گرفتار عمر ڈار کی اہلیہ روبا عمر ڈار نے کہا ہے کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے نقصان پہنچایا اور 8 فروری کے انتخابات میں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو جتوانے کیلئے حکومت دھاندلی کررہی ہے، محلہ محمد پورہ اور کینٹ سمیت مختلف علاقوں میں ووٹوں کے حصول کیلئے خواتین اور شہریوں سے بات چیت کے دوران روبا عمر ڈار نے مزید کہا کہ سازش کے تحت سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خاوند عمر ڈار کو بھی ناجائز گرفتار کیا گیا لیکن میدان سیاست کھلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پاکستان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) ناکام ہوگی اور اقتدار میں آکر عمران خان رہا بھی ہوں گے اور کرپشن، دھاندلی اور ڈرانے دھمکانے والوں کا مکمل احتساب بھی ہوگا


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ اگوکی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی خطرناک گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز، دو موٹر سائیکلیں، مسروقہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، تھانہ اگوکی پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث کاشف عرف کاشی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کاشف عرف کاشی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی دو لاکھ 70ہزار روپے، دو موٹر سائیکلیں، دو موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے، ایس ایچ او اصغر علی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید انٹرگیشن جاری ہے اور وارداتوں میں لوٹے جانے والے زیورات، نقدی و سامان برآمد کیا جائے گا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 شہاب پورہ روڈ پر چلتی موٹر سائیکل کے ٹائر میں بایاں پاؤں آنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی جس کا شدید زخمی پاؤں جسم سے کاٹ دیا گیا، عائشہ کو عزیز موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا کہ اس کی بائیں ٹانگ کا پاؤں ٹائر میں آجانے سے شدید زخمی ہوگیا اور ٹانگ ٹوٹ گئی، حادثہ میں موٹر سائیکل سے گرنے سے عائشہ لہولہان ہوگئی اور عملہ نے آکر طبی امداد دیتے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کا علاج معالجہ جاری رہا، راہ گیر محمد شہباز کے مطابق واقعہ میں عائشہ کا پاؤں و ٹانگ شدید زخمی اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہوئی، تھانہ حاجی پورہ پولیس کی انکوائری جاری رہی۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ سمبڑیال پولیس نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 74 کے امیدوار محمد اسلم گھمن کے بھتیجے سمیت دو راہنما گرفتار کرلئے، پولیس نے سمبڑیال کے مغربی محلہ سے قومی اسمبلی حلقہ این اے 74 کے امیدوار محمد اسلم گھمن کے بھتیجے حسن ناصر گھمن کو گرفتار کر لیا اور سمبڑیال پولیس نے قصبہ بیگووالہ کے تحریک انصاف کے رکن محمد نوید پہلوان کو حراست میں لے کر تھانہ سمبڑیال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 35 وارداتوں میں ملوث قاسم عرف کاشی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،5موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 2 لاکھ روپےاور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 35 سے ذائد وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ قاسم عرف کاشی کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان  کی شناخت

1۔ قاسم عرف کاشی شاہ ولد افضل شاہ سکنہ کھروٹہ سیداں۔

2۔  زوہیب ولد منیر شاہ سکنہ کھروٹہ سیداں

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ 05عدد موٹر سائیکلیں، ,نقدی 02 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹلز 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو خطرناک گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.